• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین پر روسی حملے سفارتی کوششوں کی تذلیل ہیں، زیلنسکی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملے سفارتی کوششوں کی تذلیل ہیں، ماسکو کو جنگ پر انعام نہیں ملنا چاہیے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے واشنگٹن مذاکرات سے قبل جان بوجھ کر یوکرین پر حملےکئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین میں آذربائیجان کی آئل فیلڈ پر جان بوجھ کر حملہ کیا، روسی حملے سفارتی کوششوں کی تذلیل ہیں،روس کو جنگ پرانعام نہیں ملناچاہئے۔

زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف پر آج روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں 1 بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اہم امور پر بات چیت کریں گے، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، فن لینڈ، یورپی یونین اور نیٹو کے رہنما بھی اس گفتگو میں شریک ہوں گے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ ہر کوئی باعزت امن اور حقیقی سلامتی چاہتا ہے، جنگ ختم ہونی چاہیے، یہ ماسکو ہے، جسے یہ لفظ سننا ہوگا۔

یوکرینی صدرکی آج امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کےساتھ واشنگٹن میں ملاقات طے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید