• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹیل کے بڑے جدید پلانٹ پر پاکستان سے مذاکرات کر رہے ہیں، روسی سفیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روسی قونصل جنرل آندرے ویکٹوریچ فیڈروف نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹیل کے ایک بڑے جدیدپلانٹ لگانے پر حکومت پاکستان سے بات چیت ہو رہی ہے ،لیکن تاحال اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں ہو سکتی ،امید ہے یہ معاہدہ جلد ہو جائے گا،ہمیں پاکستان کی اندرونی سیاست میں دلچسپی نہیں، جو بھی حکومت آئے ہمارے اس سے تعلقات خوشگوار رہے ہیں،طالبان ایک حقیت ہیں ، وہاں عوام کی نمائندہ حکومت ہے اس لیے ہم نے اسے تسلیم کیا ہے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔میں اسرائیل کو جنگی جرائم کا مجرم سمجھتا ہوںاسرائیل غزہ میں معصوم بچوں کا قتل کررہا ہے، ایک دن اسرائیل کو اس ظلم کا جواب دینا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر نے روسی قونصل جنرل کا کراچی پریس کلب آمد پر استقبال کیا ۔پریس کلب میں اس موقع پر فرائض منصبی انجام دینے کے دوران جاں بحق ہونے والے روسی صحافیوں کی تصاویر کی نمائش بھی ہوئی روسی قونصل جنرل آندرے ویکٹوریچ فیڈروف نے کہا کہ مجھے کراچی پریس کلب کراچی آکر بہت خوشی ہوئی۔ روسی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تیزی سے کام کررہے ہیں۔روس پاکستان کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت بڑی تعداد میں روس میں پاکستانی طلبہ کو مفت اسکالرزشپ فراہم کررہے ہیں۔روسی زبان سکھانے سے متعلق پاکستان میں کام کررہے ہیں،روسی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہواہے۔یہ کوئی آسان معاملہ نہیں ہے۔ لہذا صبر کریں۔پاکستان اسٹل ملز سے متعلق اہم نکات پر کام کررہے ہیں۔جب حتمی فیصلہ ہو گا تو ہم خود آگاہ کریں گے۔ہم دونوں ممالک اس حوالے سے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید