• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سنجیدہ نہیں ،ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ نہیں ڈیتھ لاک ہوچکا ،اعتزاز احسن

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈیتھ لاک ہوچکا ہے، حکومت سنجیدہ نہیں، میڈیا کے سامنے ہم پرتنقید کرنے والے اسپیکر کے بند کمر ے میں پائوں پڑتے ہیں، چوہدری نثار کے اعصاب پر میں سوار ہوں۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی کے 8اجلاس کے باوجود بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی،ہمیں برا بھلا کہا گیا، ہم نے پھر بھی لچک دکھائی، لیکن حکومت پانامالیکس کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مجھ سے نہیں خورشیدشاہ سے رابطے میں رہتے ہیں، ٹی او آر کمیٹی میں اب رابطے نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر چلتے پھرتے بات نہیں ہوسکتی، حکومت دوعملی کا شکار ہے، میڈیا کے سامنے ہم پر تنقید کرتے ہیں اور سپیکر کے بند کمر ے میں ہمارے پائوں پڑتے ہیں،ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈیتھ لاک ہوچکا ہے۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نئے الیکشن کمیشن سے بہت توقعات وابستہ ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن نوازشریف کےخلاف ریفرنسز میرٹ پرسنے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے کا بہت شوق ہے، ان کے اعصاب پر میں سوار ہوں۔
تازہ ترین