چینی وزیر خارجہ وانگ یی 20 سے 22 اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وانگ یی دورۂ پاکستان پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر آئیں گے، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت وانگ یی اور اسحاق ڈار مشترکہ طور پر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین اعلیٰ سطح روابط تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کی تجدید کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھائیں گے، پاکستان اور چین علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کریں گے۔