• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: مریم نواز کی ن لیگی رہنما ملک نور اعوان کے گھر آمد

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی خصوصی دعوت پر گزشتہ شب اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔

اس موقع پر پرویز رشید، عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، ثانیہ عاشق اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے جبکہ نون لیگ انٹرنیشنل افیئرز کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود بھی ملاقات میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے ملک نور اعوان کی جاپانی اہلیہ اور بچوں سے بھی خصوصی ملاقات کی اور بھرپور محبت و شفقت کا اظہار کیا، تقریباً 2 گھنٹے جاری رہنے والی اس نشست میں خوش گوار گفتگو اور پارٹی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ ملک نور اعوان مسلم لیگ ن کے ایسے دیرینہ کارکن ہیں جن کی پارٹی کے لیے لازوال قربانیاں ہیں، میاں نواز شریف ہمیشہ ان سے خصوصی محبت کرتے ہیں، ہمارے لیے اصل سرمایہ ہمارے کارکن ہیں اور آج یہاں آنا اسی رشتے کی تجدید ہے۔

شیخ قیصر محمود نے کہا کہ ملک نور اعوان کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور مریم نواز شریف نے ان کے گھر آ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اصل سرمایہ اس کے مخلص کارکن ہیں۔

ملک نور اعوان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میری قائد مریم نواز میرے گھر پر تشریف لائیں، میں جتنی محبت میاں نواز شریف سے کرتا ہوں، وہ میری زندگی کا سب سے بڑا حاصل ہے، آج کی یہ نشست میرے لیے اعزاز اور فخر ہے۔

قومی خبریں سے مزید