• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایشیا کپ سے باہر ایشیائی حکام کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیاکپ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا جس میں پاکستان شامل نہیں ہے، پی ایچ ایف کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے نہ تو کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا اور نہ ہی میڈیا کو اعتماد میں لیا گیا،پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کے باعث سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے اسے اگلے ورلد کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا،اے ایچ ایف نے ایونٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر بنگلا دیش کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید