• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل ڈرگ روڈ سے ناتھا خان روڈ تک ٹریفک بحال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں شارع فیصل ڈرگ روڈ سے ناتھا خان روڈ پر ٹریفک بحال ہو گیا۔

ناتھا خان سے ملیر ہالٹ تک جگہ جگہ سڑک پر خراب گاڑیاں کھڑی ہیں جبکہ گورنر ہاؤس کے قریب باغ جناح اور شاہین کمپلیکس کے پاس برساتی پانی جمع ہے۔

اس کے علاوہ گرومندر چورنگی اور قیوم آباد چورنگی پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، ایف ٹی سی، پی اے ایف میوزیم اور یونیورسٹی روڈ پر صفورا کے مقام پر بارش کا پانی جمع ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ انڈر پاس برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

لیاقت آباد انڈر پاس، ناظم آباد انڈر پاس، گلستان جوہر انڈر پاس بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کلفٹن انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جبکہ کلفٹن سب میرین انڈر پاس ٹریفک کے لیے بند ہے۔

قومی خبریں سے مزید