• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: 2200 کلوگرام گلے سڑے، بدبودار گوشت کی کراچی سپلائی ناکام بنا دی گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور میں کارروائی کے دوران 2200 کلو گرام مضرِ صحت، گلے سڑے اور بدبودار گوشت کی کراچی میں سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

محکمہ لائیو اسٹاک، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جھانگڑا شرقی انٹرچینج لنک روڈ پر مشترکا کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گینگ سے مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ گوشت دو مسافر بسوں میں لوڈ کر کے کراچی کے ہوٹلوں تک پہنچایا جا رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید