• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کا پوٹینشل موجود ہے: مریم نواز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کا پوٹینشل موجود ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹوکیو میں کارساز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ 

اس دوران الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ وہیکل ٹیسٹنگ لیب کے لیے اشتراک کا خیر مقدم کریں گے، پنجاب الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے لیے آئیڈیل صوبہ ہے۔

مریم نواز نے کہا  کہ ہائی اسپیڈ ٹرین سے نئے دور کا آغاز کریں گے، گلاس ٹرین پراجیکٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپانی ادارے جیٹرو کے نمائندے سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب مشرق وسطیٰ اور افریقا کے لیے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے سینٹر فار گلوبل ہیلتھ اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں شوگر، جگر اور متعدی امراض کے جاپانی طریقۂ علاج پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ  نے اس دوران جاپان کا ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم اور ہیلتھ انشورنس کا طریقۂ کار رائج کرنے کے فیصلے کا ارادہ ظاہر کیا۔

قومی خبریں سے مزید