افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سہ فریقی اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
پاکستان، چین اور افغانستان وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹا سہ فریقی اجلاس کابل میں ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں تینوں ممالک نے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم و ثقافتی تعاون بڑھانے اور سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔
بعد ازاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے، اسحاق ڈار کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی شریک تھے۔
وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ موجود تھے، اسحاق ڈار کی افغان نگراں وزیر خارجہ سے ملاقات بھی ہوئی۔