• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق، مقدمہ کے الیکٹرک کیخلاف درج

کراچی میں منگل کے دن طوفانی بارش کے دوران 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں کے الیکڑک کے اعلیٰ حکام کے خلاف درج کرلیا گیا، دونوں بھائیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

واقعہ ناتھا خان گوٹھ میں گزشتہ روز پیش آیا، مرنے والے بھائیوں کی شناخت 21 سالہ مراد اور 16 سالہ سراج کے نام سے ہوئی۔ 

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ دونوں کے والد سلطان کی مدعیت میں تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج کر لیا، مقدمے میں قتل خطاء کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ 

مدعی والد کے مطابق چھوٹا بیٹا سراج دکان سے سودا لینے نکلا تھا، بچے کو کے الیکڑک کے کھمبے سے کرنٹ لگا، علاقہ مکینوں نے اطلاع دی تو بڑا بیٹا بھائی کو بچانے گیا تو اسے بھی کرنٹ لگ گیا۔ 

چھوٹا بیٹا سراج موقع پر جب کہ ٹریفک جام کے باعث بڑا بیٹا مراد اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ 

دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث گزشتہ 2 روز میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید