• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش سے گزشتہ روز سے ابتک حادثات میں 17 افراد جاں بحق

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں بارش کے باعث گزشتہ روز سے اب تک پیش آنے والے مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ناردرن بائی پاس پر پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہو گیا، پی ای سی ایچ ایس میں گھر میں جمع پانی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

سپر ہائی وے پر گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، گلستانِ جوہر میں دیوار گرنے سے 3 بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہوئی ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے بچی جاں بحق ہوئی، شاہ فیصل کالونی شارع فیصل، ڈیفنس، نارتھ کراچی اور گزری میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد کی جان گئی۔

نیو کراچی، خمیسو گوٹھ، گرومندر، ندی اور نالے سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

دوسری جانب کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اس حوالے سے محکمۂ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گلشنِ حدید میں پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر، شارع فیصل پر 133 ملی میٹر، گلشنِ معمار میں 102 ملی میٹر، ناظم آباد میں 149 ملی میٹر، پرانے ایئر پورٹ پر 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

نارتھ کراچی میں 148 ملی میٹر، کورنگی میں 138 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 81 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 146 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز 7 میں 138 ملی میٹر، کیماڑی میں 173 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

جناح ٹرمینل پر 156 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 151 ملی میٹر،پی ایف بیس مسرور کراچی غربی میں 101 ملی میٹر اور بحریہ ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید