منگل کی بارش کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی اب تک بحال نہ کی جاسکی۔
صدر میں رتن تلاؤ، اردو بازار، ملیر عالمگیر سوسائٹی، کشمیر کالونی سیکٹر بی، جیل روڈ، جمشید روڈ، المسلم ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 38، گلستان جوہر بلاک 8، جوہر بلاک 2، بلاک 3 اے، نارتھ ناظم آباد بلاک جی، ایف، عمر کالونی، درویش کالونی، پی ای سی ایچ ایس بلاک سیون، مرچنٹ نیوی سوسائٹی اسکیم 33 سیکٹر 15 اے، لیاقت آباد سی ون ایریا سمیت متعدد علاقوں میں منگل سے بجلی معطل ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود فالٹس درست نہیں کیے جا رہے۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی شام 6 بجے تک شہر کے 94 فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی۔
مونس علوی نے کہا کہ شہر کے تقریباً 150 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے، بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک فیلڈ اسٹاف کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔