سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو پتہ تھا ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی، ان میں الیکشن لڑنے کی ہمت ہی نہیں تھی۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو عوام نے مسترد کیا، ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا بھر میں کلائمیٹ چینج کی بات ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی پوری انتظامیہ سڑکوں پر تھی، کوئی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں تو انہیں دور کرنا چاہیے۔ کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے اموات پر افسوس ہے۔