• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں بارش، امیتابھ بچن کا 200 کروڑ کا بنگلہ بھی ڈوب گیا

بالی ووڈ کے شہنشاہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی ممبئی کی بارشوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ ان کا 200 کروڑ کا پُرطیعش بنگلہ ممبئی کی بارش میں ڈوب گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مون سون کی بارشوں نے بھارتی شہر ممبئی میں تباہی مچاہی ہوئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر بتایا جا رہا ہے کہ ممبئی کی شدید بارش کے بعد امیتابھ بچن کے بنگلے میں پانی آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شخص کا کہنا ہے کہ ممبئی مسلسل بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔

44 سیکنڈز کے وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ممبئی کے علاقے جوہو کی سڑکوں کا حال دیکھا رہا ہے، جہاں ٹخنوں تک پانی جما ہے۔ اسی دوران مذکورہ شخص جوہو میں واقع میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلوں میں سے ایک ’پرتیکشا‘ کا مین گیٹ کھول کر داخل ہوتا ہے، جہاں بارش کے پانی سے بھرا ہوا ہے۔

مذکورہ نامعلوم شخص کا کہنا ہے کہ چاہے آپ کے پاس کتنا پیسہ ہو، چاہے آپ کی قیمت ہزاروں کروڑ کیوں نہ ہو، نہ امیتابھ نہ امبانی، ممبئی کی بارش سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی میں 24 گھنٹے کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید