ممبئی / کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی میں 24؍ گھنٹے کے دوران 300ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم اتنی زیادہ بارش کے باوجود معمولات زندگی رواں دواں رہے ، شہر میں اسکول اور دفاتر کھلے رہے اور بازاروں میں خریداروں کی آمدورفت جاری رہی ، مقامی ٹرین سروس جزوی متاثر ضرور ہوئی تاہم چلتی رہی ، شدید بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے تاہم ریسکیو ٹیمیں الرٹ رہیں، ڈرینج تیز کرنے کیلئے پمپس کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ، حکام نےمختلف حادثات میں 6ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، علاوہ ازیں مونوریل میں پھنسے 582مسافروں کو بچالیا گیا، نالوں کی سطح بلند ہونے پر ہنگامی اقدامات کے تحت 400؍ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے معمولات زندگی متاثر ضرور کیے تاہم شہریوں نے مشکلات کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔