• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں طوفان بادوباراں سے ملک بھر کا فلائٹ آپریشن متاثر، 4 پروازیں منسوخ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پشاور میں طوفان بادوباراں کی وجہ سے ملک بھر کا فلائٹ آپریشن متاثر ہے، 4 پروازیں منسوخ جبکہ 49 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

پشاور ایئرپورٹ پر موسمی خرابی سے پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریشنل وجوہات پر کراچی اور گوادر کی 2 پروازیں پی کے 503 اور 504 منسوخ کر دی گئیں جب کہ کراچی سے جدہ کی پروازوں پی ایف 715 میں 6 گھنٹے اور پی کے 762 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1 سے 17 گھنٹے پر چلا گیا، نجی ایئر لائن کی لاہور سے ابوظہبی کی پروازیں پی اے 430 اور 431 منسوخ جب کہ نجی ایئر لائن کی لاہور سے دبئی کی پروازوں میں پی اے 411 اور 416 میں 10 اور 8 گھنٹے، لاہور سے جدہ کی نجی ایئر کی پرواز پی ایف 716 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے ریاض کی پروازوں پی اے 274 اور 275 بھی تاخیر کا شکار ہیں، اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی اے 210 میں 6 گھنٹے اور پی اے 216 میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

پشاور سے شارجہ کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 258 میں 5 گھنٹے، سیالکوٹ سے شارجہ اور جدہ کی 3 پروازوں میں 3 سے 6 گھنٹے، ملتان سے جدہ کی قومی ایئر کی پروازوں پی کے 739اور 740 میں 6 سے 8 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے اسکردو کی پروازوں میں 1 سے ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید