• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: مسافر بس اور ایمبولینس میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق، تین زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ 

رحیم یار خان  سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان کے مطابق حادثہ مسافر بس کے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کے دوران پیش آیا۔

ایمبولینس میں سوار ریسکیو اہلکار خان پور سے رحیم یار خان آرہے تھے کہ کوٹ سمابہ کے قریب حادثہ ہوگیا۔ جاں بحق ریسکیو اہلکاروں اور مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید