• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر اور پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر اور پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے نام خط میں بارش اور سیلاب سے جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خط میں برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ میری دلی ہمدردیاں بارش اور سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے یہ صورتِ حال قابلِ تشویش ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کا خط میں کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، ایمرجنسی رسپانس اور رضا کاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

خط میں برطانوی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ امر باعثِ اطمینان ہے کہ اس موقع پر برطانیہ نے پاکستان کی مدد کی ہے، بحالی اور تعمیرِ نو میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید