• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 مسلح نقاب پوش میرے بیٹے شاہریز کو اغوا کرکے لےگئے، علیمہ خان کا الزام

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 4 مسلح نقاب پوش میرے بیٹے شاہریز کو اغواء کرکے لے گئے۔

 علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ شاہریز کو لاہور میں میرے گھر سے اغواء کیا گیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس چار مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے مزید کہا کہ میرا بیٹا اپنی بیوی اور والد کے ہمراہ گھر کی بالائی منزل پر تھا، مسلح افراد نے گھر میں ڈائیورز کو بھی ہراساں کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی لاہور کی رہائشگاہ پر سادہ لباس میں افراد حملہ آور ہوئے۔

 سلمان اکرم راجہ  نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو اغواء کر لیا گیا، اہلخانہ کو ہراساں کیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن کے گھر کے ملازمین کو مارا پیٹا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید