• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: وقفے وقفے سے بارش رات گئے جاری رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے بارش رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے، مشرق سے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

 گرج چمک کے بادل کراچی کے مشرق میں موجود ہیں، کراچی کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جاری ہے، بادل شدت برقرار رکھتے ہیں تو آدھے سے ایک گھنٹے میں تیز ہوا اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش رات گئے جاری رہنے کا امکان ہے، سسٹم کی شدت آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے، کل صبح ہلکی بارش کے بعد سسٹم شہر سے نکل جائے گا۔

27 اگست سے سندھ میں مزید بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم 30 اگست تک سندھ پر اثرانداز رہ سکتا ہے، سسٹم کے قریب آنے کے بعد ہی اس کی شدت کا اندازہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید