پی پی شہید بھٹو کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل سے آگاہ ہونے کے لیے بسوں اور ریل گاڑیوں میں سفر کیا ہے۔
انہوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی خدمت کی سیاست کی۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ میں بھی اپنے دادا کی طرح عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی اکثریت اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔
پی پی شہید بھٹو کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے یہ بھی کہا ہے کہ 2022ء کے سیلاب میں فنڈز ملے مگر دریا کا قدرتی راستہ بحال نہ ہو سکا۔