• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بارش متاثرین کی فوری امداد کی جائے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں سے متاثر افراد کی فوری امداد کیلئے سندھ حکومت ٹھوس اقدامات کرے اور وفاق بھی ہر ممکن سہولت دے۔ 

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی میں امریکا کے سبکدوش قونصل جنرل اسکاٹ اربوم کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے گورنر سندھ سے ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ 

گورنر سندھ نے امریکی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں قابلِ تحسین ہے، عشائیہ میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز بھی شریک ہوئے۔ 

امریکی قونصل جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے گورنر سندھ کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

قومی خبریں سے مزید