• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: گلیشیئر پھٹنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ غذر گوپس کے علاقے تلی داس کے مقام پر گلشئیر پھٹ گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال اور تباہی ہوئی۔ سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، تاہم شدید مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ دریا کا بہاؤ رُک گیا ہے، تاہم مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

فیض اللّٰہ فراق نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ پانی ایک جھیل کی صورت اختیار کرگیا ہے جس سے متصل دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید