• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں ندی کی صفائی کے دوران ملنے والے بیگ سے زنگ آلود اسلحہ، ایمونیشن و بم برآمد

کورنگی کاز وے ندی(فائل فوٹو)۔
کورنگی کاز وے ندی(فائل فوٹو)۔

کراچی کے علاقے کورنگی کاز وے ندی کی صفائی کے دوران بیگ ملا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی طارق نواز کے مطابق بیگ سے پرانا زنگ آلود اسلحہ، ایمونیشن اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ 

ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ایمونیشن چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا ہے۔ بیگ ممکنہ طور پر کسی نے ندی میں چھپایا ہوا تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید