وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بڑے پیچیدہ مقدمات ہیں، علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری، پولیس کے شواہد کا انتظار کرنا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ علیمہ خان کے بیٹے کو 24 گھنٹوں سے پہلے عدالت میں پیش کیا گیا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے علیمہ خان کے بیٹے کو پکڑا، یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ پولیس علیمہ خان کے بیٹوں تک دیر سے پہنچی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کیا علیمہ خان کے بیٹے 9 مئی کے مظاہرے میں موجود نہیں تھے؟ 9 مئی مقدمات میں بہت سارے لوگوں کو پہلے سزا ہونی چاہیے تھی۔