لاہور سے گرفتار علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کا جناح ہاؤس حملہ کیس میں 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بھانجے اور ان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کو گزشتہ شب گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شاہریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے انسداد دہشتگردی عدالت سے کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے زیادہ ہوگئے آج تک شاہ ریز خان کا نام کہیں نہیں آیا، ملزم کی والدہ بھی مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکیں۔
لاہور پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی ہے۔
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کو بھی گھر کے قریب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔