• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمہ ……

ڈوڈو، تمہاری سندھی خبروں کے اردو ترجمے والی ملازمت کیسے چل رہی ہے؟ میں نے پوچھا۔

وہ ملازمت تو بہت دن پہلے چھوٹ گئی تھی، ڈوڈو نے انکشاف کیا۔

ہائیں، کیوں؟ مجھے حیرت ہوئی۔

ایڈیٹر کو پتا چل گیا تھا کہ مجھے سندھی نہیں آتی، ڈوڈو منمنایا۔ پھر؟

پھر انگریزی کہانیوں کے اردو ترجمے والی ملازمت مل گئی تھی۔

جاری ہے؟

نہیں۔ ایڈیٹر کو پتا چل گیا کہ مجھے انگریزی نہیں آتی۔

تو اب کیا کررہے ہو؟

اب فرانسیسی مضامین کے اردو ترجمے کا کام کررہا ہوں۔

کیا؟ لیکن تمہیں تو فرانسیسی نہیں آتی۔

ہاں۔ ایڈیٹر کو بھی نہیں آتی۔

تازہ ترین