امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔
صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس بھی کچھ بُرے میئرز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے، صادق خان امیگریشن کیلئے بھی آفت ہیں۔