قطر نے اسرائیلی حملے کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، قطر کے وزیر نے عدالت کو قانونی چارہ جوئی پر غور سے آگاہ کیا۔
9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف قانونی اقدام کے سلسلے میں قطر نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے رابطہ کر لیا ہے۔
قطر کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد الخلیفی نے بدھ کے روز دی ہیگ میں عالمی فوجداری عدالت کے سربراہ سے ملاقات کی۔
قطر کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئی سی سی نے پہلے ہی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
ان الزامات میں جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانا اور جنگی ہتھیار کے طور پر بھوک کا استعمال شامل ہیں، جو غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے دوران کیے گئے۔
قطر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دوحہ کو نشانہ بنانا ایک بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس پر عالمی سطح پر جواب دہی ضروری ہے۔