ٹی20 ایشیاء کپ کے 11ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی میں گروپ بی کا سب سے اہم مقابلہ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے لیے ’’مارو یا مرجاؤ‘‘ جیسی صورتحال ہے۔
افغانستان کے پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے بعد سری لنکا کو نئی پچ پر بولنگ کی آزمائش سے گزرنا ہوگا۔
پاکستان نے گزشتہ روز گروپ اے میں یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 146 رنز بنائے، جواب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے ساتھ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔