• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش کے دوران خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

کراچی میں چند روز پہلے شدید بارش کے دوران خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والے شخص کو جمشید کوارٹر تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم حافظ اللّٰہ نے سیلاب اور بارش کے دوران راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید