• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الخوارج نے مقامی کمانڈرز کو باجوڑ چھوڑنے سے روک دیا: سیکیورٹی ذرائع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج نے مقامی کمانڈرز کو باجوڑ چھوڑنے سے روک دیا۔

فتنہ الخوارج کے نور ولی نے اعلامیے میں کہا کہ مقامی کمانڈرز کو باجوڑ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اعلامیے میں باجوڑ آپریشن کو باجوڑ عوام پر ظلم قرار دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے 18 اگست کو باجوڑ عوام سے کہا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو علاقے میں نہ آنے دیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا اعلامیہ حقائق سے یکسر مختلف ہے، سیکیورٹی فورسز باجوڑ میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز باجوڑ کی عوام، کاروبار اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنا رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے اصل سپوت اس دھرتی کے بیٹے ہیں، غیرملکی دہشت گرد اور خوارج خود کو علاقے کا محافظ ظاہر کرتے ہیں مگر اصل میں یہ ان کے دشمن ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن کی وجہ سے بےگھر ہونے والا خاندان دراصل فتنہ الخوارج کے ظلم کا نتیجہ ہے۔ ریاست کے لیے عوامی حمایت دیرپا امن کی سب سے بڑی ضمانت اور فتنہ الخوارج کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید