• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

آج 9 مئی کے مقدمے میں علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کو پولیس سیکیورٹی میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزم شیر شاہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم موقع پر حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا، ملزم موقع پر لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسا رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید