سندھ حکومت نے فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہائی رسک عمارتوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت سندھ بھر میں فائر سیفٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔
چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں 3,633 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، 3،319 کو فائر سیفٹی خامیوں پر نوٹس جاری کیے۔
انھوں نے کہا کہ 889 عمارتیں ہائی رسک قرار دی گئیں جبکہ میڈیم اور لو رسک عمارتوں کو اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔