وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم سے 36 ہزار سعودی ریال، 205 یو اے ای درہم برآمد ہوئے، ملزم یہ کرنسی دبئی اسمگل کر رہا تھا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے گزشتہ 1 سال میں 48 بار دبئی کا سفر کیا، جس پر شبہ ہوا، ایئر پورٹ پر ملزم کی تلاشی لینے پر غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کرنسی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے ساتھ کام کرتا ہے۔