لاڑکانہ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تحصیل رتو ڈیرو کی یونین کونسل وارث ڈنو پہنچ گئے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے مکمل اور زیرِ تعمیر گھروں کا دورہ کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گاؤں خیر محمد بروہی میں جا کر مکینوں سے خیریت دریافت کی۔
گاؤں خیر محمد بروہی کے مکینوں نے اپنے مسائل سے بلال بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات دیں۔