گھوٹکی کے علاقے گوٹھ چنالی میں تشدد سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔
گھوٹکی پولیس کے مطابق بچی کے سر اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
بچی کے نانا نے الزام لگایا ہے کہ داماد نے گھریلو جھگڑے کے بعد نواسی کو مارا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کی موت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزم واقعے کے بعد سے فرار ہے۔