• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے خلاف مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور کراچی کے چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں گرفتاری دے دی۔

سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق فرحان غنی پر ایک ادارے کے اہلکار حافظ سہیل پر تشدد کا الزام ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں مدعی کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو وہ شارع فیصل سروس روڈ پر فائبر کیبل بچھانے کے کام کی نگرانی کر رہا تھا، اس دوران 3 گاڑیوں میں 20 سے 25 افراد آئے جن میں فرحان غنی، قمر احمد، شکیل اور دیگر شامل تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پوچھا کس کی اجازت سے زمین کھود رہےہو؟ جس پر انہیں بتایا کہ سرکاری کام ہے، تمام اداروں کی این او سی سے کام ہورہا ہے مگر ان افراد نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی نیت سے اسلحہ بھی دکھایا۔

ایف آئی آر کے متن میں مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ انہیں قریبی پیٹرول پمپ کے کمرے میں لےجاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس موبائل کے آنے پر ملزمان نے انہیں چھوڑا۔

پولیس کے مطابق ٹاؤن چیئرمین اور پی پی پی رہنما فرحان غنی اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید