• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمغہ ……

مبشر علی زیدی کو قومی دن پر تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اعلان ہوا تو میں خوشی سے جھوم اٹھا۔

کئی ہفتوں تک دوستوں اور رشتے داروں سے مبارک بادیں وصول کرتا رہا۔

زیادہ خوشی دشمنوں کا دل جلنے پر ہوئی۔

قومی دن پر مجھے گورنر ہاؤس بلایا گیا۔

گورنر ڈوڈو نے مجھے تمغا پہنایا۔

میں نے تمغا الٹ پلٹ کر دیکھا،

وہ سونے، چاندی یا کانسی کے بجائے ٹین کا بنا ہوا تھا۔

یہ جعلی تمغہ ہے، میں چلایا۔

ڈوڈو نے ہنس کر کہا،

ابے، زندگی بھر تم بھی تو جعلی خبریں دیتے رہے ہو۔

تازہ ترین