• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں طوفانی بارش، حادثات میں 7 افراد جاں بحق

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد چھتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، تار ٹوٹ گئے اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔

دوسری طرف اسکردو میں چھماچھو کے مقام پر سیلابی ریلے سے شاہراہِ بلتستان ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چند گھنٹے میں روڈ کلیئر کر کے آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید