• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق کا اہلِ لاہور کو پشاور و کراچی دیکھ کر آنے کا مشورہ

سعد رفیق—فائل فوٹو
سعد رفیق—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اہلِ لاہور کو پشاور اور کراچی دیکھ کر آنے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے انتخابی جلسے سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور والے اپنے شہر سے نکل کر پشاور اور کراچی دیکھ کر آئیں، فرق پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد کوئی صوبہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ اختیار اور وسائل نہیں ملے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں تحریکِ انصاف کی مسلسل تیسری حکومت چل رہی ہے، اگر 1 ارب درخت لگائے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔

اُن کا کہنا ہے کہ 350 ڈیمز بنانے کا دعویٰ ہے اور کسی کو ان ڈیمز کے نام معلوم نہیں ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی تو اسے سیاست کی نذر کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید