بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے جانے والے اضافی ٹیرف کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ناگپور سے خبر ایجنسی کے مطابق ناگ پور شہر میں مذہبی تہوار کے دوران امریکی صدر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر ٹیرف 50 فیصد کر دیا ہے۔
بھارت پر 25 فیصد امریکی ٹیرف نافذ ہو چکا بقیہ 25 فیصد 27 اگست کو نافذالعمل ہو گا۔