• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 مخصوص نشستوں پر دوبارہ حلف کل لیا جائے گا: بابر سلیم سواتی

اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی بابر سلیم سواتی—فائل فوٹو
اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی بابر سلیم سواتی—فائل فوٹو

اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 25 مخصوص نشستوں پر گورنر کی طرف سے لیا گیا حلف غیر آئینی تھا۔

مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت دوبارہ حلف کل 25 اگست کو اسمبلی اجلاس میں لیا جائے گا، اسمبلی ممبران سے حلف لینا اسپیکر کی ذمے داری ہے، گورنر کی نہیں۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی، میں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا تھا، کہا گیا تھا اگلے اجلاس میں آئینی عمل پورا کیا جائے گا، گورنر کے حلف لینے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا، ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ عدالتِ عالیہ کے حکم پر عدالت میں 25 اگست کے اجلاس کا ایجنڈا جمع کیا، ایجنڈے میں سرِ فہرست حلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں، کلاؤڈ برسٹ کے نقصانات کے ازالے کے لیے تمام اداروں نے مل کر کام کیا، وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، 3 ارب روپے فوری ریلیز کیے۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کی امداد دگنی کر دی ہے، متاثرین کے تمام نقصانات کے اعداد و شمار اکٹھے کر لیے ہیں، جس کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید