• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: پولیس موبائل رولر سے ٹکرا گئی، گرفتار ملزم جاں بحق، 5 اہلکار زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرگودھا میں پولیس موبائل سڑک تیار کرنے والے رولر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 1 ملزم جاں بحق اور 5 پولیس اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہل کار 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سرگودھا لا رہے تھے کہ قصبہ گلا پور روڈ کے قریب وین سڑک تیار کرنے والے رولر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ایک ملزم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 ملزمان اور 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید