• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا سرکاری اداروں، اسکولوں اور کارپوریشنوں کے دفاتر کی آج سے تالا بندی کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیِئرمین رسول بخش شاہانی،صدر سید ذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری محمد اکرم راجپوت اور دیگر نے صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں،یونینز کے پینشن اصلاحات کی واپسی،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی ، تنخواہوں میں 50فیصد اضافے ،ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی ادائیگی جیسے اجتماعی مسائل کے حل کےلیے 25اگست سے تمام سرکاری اداروں اسکولوں اور کارپوریشنوں کے دفاتر کی تالا بندی کرکے پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید