• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوق ……

سب دوست کرکٹ کھیلتے تھے، مجھے ٹینس میں دلچسپی تھی، میں نے بتایا۔

ٹینس تو مہنگا شوق ہے، ڈوڈو نے تبصرہ کیا۔

درست، میں نے سر ہلایا،

میرے پاس ریکٹ تک خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

کلب کی فیس کیسے بھرتا۔

کھیل کا خیال چھوڑ کر کاروبار شروع کیا۔

برس گزرتے گئے۔ کاروبار ترقی کرتا گیا۔

ایک دن آیا کہ محل جیسا گھر بنالیا۔

اتنا بڑا کہ اس میں سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ بھی ہے۔

ڈوڈو نے پوچھا، اب روز ٹینس کھیلتے ہوں گے؟

میں نے کہا، نہیں۔

اب تو لوڈو کھیلتے ہوئے بھی سانس پھول جاتا ہے۔

تازہ ترین