• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، شادی سے انکار پر بھائی نے سوتیلی بہن کو زہر دے دیا

سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال میں لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ لڑکی کے سگے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق دو سوتیلے بھائی مجھے اور بہن کو میلہ دیکھنے کے بہانے چھوٹا ساہیوال لے گئے جہاں سوتیلے بھائیوں نے بہن کو اپنے دوست سے شادی کرنے کا کہا۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ شادی سے انکار پر بہن کو ناشتے میں زہر دیا گیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے ساتھ ایک سوتیلے بھائی نے خود بھی زہر کھاکر خودکشی کی ہے، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید