گلگت کے علاقہ فیض آباد میں تیز بارش کے بعد پہاڑ سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن ریٹائرڈ عادل علی کے مطابق، فیض آباد میں رات گئے آنے والے سیلاب سے کچھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
اے سی گلگت نے بتایا کہ سیلابی پانی سڑک پر بھی آگیا جس سے نلتر ایکسپریس وے کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تین متاثرہ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہون نے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور متعلقہ ادارے پوری طرح سے چوکس ہیں۔