• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، لاڑکانہ، نصیرآباد میں بارش، بالائی کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،  لاڑکانہ، نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں 26 جون سے 24 اگست تک موسلادھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں کے باعث 798 افراد جاں بحق، 1,074 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 7001 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5,548 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 203 بچے، 476 مرد اور 119 خواتین شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید